افراط زر بڑھنے کا خدشہ ہے، مہنگائی غیر معمولی ہے : خالد مقبول


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے افراط زر بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ اس وقت غیر معمولی مہنگائی ہو رہی ہے۔

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج، یوٹیلٹی بلز جلا دیئے

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے اس ضمن میں کہا کہ ہم اس حوالے سے اتنا ہی الزام لیں گے جتنا حکومت میں ہمارا حصہ ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مشکل مرحلہ ہے اور ایم کیو ایم میں گزشتہ ایک سال سے بے چینی پائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور ہمیں بھی جواب دینا ہے۔

تم اب جلد جاؤ گے ، اب تم گھبرانا نہیں: وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم اس حوالے سے واضح لائحہ عمل سامنے لائیں۔


متعلقہ خبریں