لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ بند کرنے کی منظوری

فائل فوٹو


وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ بند کرنے کی منظوری دے دی۔

اس ضمن جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو فیصلے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں داتا دربار اور شاہدرہ کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گی جب کہ نئے راوی پل اور پرانے راوی پل کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہو گی۔

لاہور کے متعلقہ علاقوں میں وائی فائی، فکس لائن ڈی ایس ایل کی سروس بند ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور کے تین مخصوص علاقوں سے ملحقہ پانچ کلو میٹر کی حدود تک انٹر نیٹ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں