شعیب ملک کامیاب بیٹسمین،شاہد آفریدی کے سب سے زیادہ چھکے


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں شعیب ملک سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں، انہوں نے 27 اننگز میں 546 رنز بنا رکھے ہیں۔

کامران اکمل نے سب سے زیادہ 50 چوکے اور شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ 21 چھکے لگا رکھے ہیں۔

شاہد آفریدی ہی سب سے زیادہ 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔شعیب ملک بیٹسمین کے ساتھ بہترین فیلڈر بھی، سب سے زیادہ 12 کیچز لیے۔

پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی اور واحد سنچری احمد شہزاد نے بنا رکھی ہے جب کہ سب سے بڑی 111 رنز کی انفرادی اننگز بھی ان کے نام ہے۔

ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 چھکے عمران نذیر نے لگائے۔عمر گل نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سب سے زیادہ 39 وکٹیں شاہد آفریدی نے حاصل کیں۔ایک ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ 223 رن سلمان بٹ بنائے۔

پاکستان کا کسی ایک میچ میں کم ترین مجموعہ 82 رن ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جب کہ سب سے زیادہ 201 رنز بنگلہ دیش کے خلاف بنائے۔

 


متعلقہ خبریں