’آپ دھونی ہیں، میں دھانی ہوں‘ شاہنواز دھانی کی سابق بھارتی کپتان سے دلچسپ گفتگو


پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی ٹیم جب آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کے لیے آئی تو قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہنواز دھانی کی سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ  دلچسپ گفتگو ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر دھونی کو آواز لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ دھونی ہیں اور میں دھانی ہوں۔

جس پر دھونی مسکرا دیتے ہیں۔ بعد میں دھانی نے دھونی سے مکالمہ کیا کہ آپ تو اور فٹ ہوتے جا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میری عمر تو اب ڈھلتی جا رہی ہے۔

دھونی کے جواب پر شاہنواز نے کہا کہ نہیں آپ تو پہلے سے بھی فٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں