پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے تیار ہے، فواد چودھری

ہم امریکہ کیساتھ اپنے طریقے سے تجارت کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے تیار ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے لیے حوصلے بلند ہیں، گیم آن ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گا۔

ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے نام بتائے۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑ نے پر سرفراز کو کھلائیں گے۔

خیال رہے کہ روائتی حریفوں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7  بجے شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں