پاکستان کی امریکہ کیساتھ فضائی حدود کے معاہدے کی تردید


دفترخارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایسے کسی معاہدے پربات چیت نہیں ہورہی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ  پر دیرینہ تعاون ہے لہذا دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این  نے  دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کےلیے معاہدہ  آخری مراحل میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان انسداد دہشت گردی کے آپریشن اوربھارت سے تعلقات  کے معاملے میں مدد کے بدلے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کےلیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں