پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ ضمانت پر رہا


سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ضمانت پر رہا ہو گئے۔

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی رہائی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالے بڑی تعداد میں سکھر سینٹرل جیل پہنچ گئے اور خورشید شاہ کی رہائی پر ان کا شاندار استقبال کیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے خورشید شاہ کو اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019 کو حراست میں لیا تھا۔

نیب کے الزام کے مطابق خورشید شاہ کے نام پر 2005، 2008 اور 2019 میں جائیدادیں ان کے وارثوں اور بے نامی داروں کے نام خریدی گئی تھیں اور ان جائیدادوں کی مالیت خورشید شاہ کے ذرائع آمدن سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کارکنان اختلافات بھلا کر ضمنی الیکشن کی تیاری کریں، آصف زرداری

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی اور خورشید شاہ کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔

22 اپریل 2020 کو سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں