پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان


لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے،  ٹیم کی قیادت جوئے روٹ کریں گے۔

جوزبٹلراور جیمز ونس ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، بٹلراس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے 18 مہینے سے انگلینڈ کے لئے ایک  ٹیسٹ  میچ بھی نہیں کھیلا  تاہم سلیکٹرز نے ان کی حالیہ کارکردگی کی بنا پر انہیں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ان کے علاوہ جیمز اینڈرسن، بیئرسٹو، اسٹورٹ براڈ، ایلیسٹر کک، باٰئیں بازو کے بلے باز ڈیوڈ ملان، آل راونڈر بین اسٹوکس، مارک اسٹون مین، کرس ووکس اور مارک ووڈ بھی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ  میں شامل ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 مئی سے لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں