پاک بھارت میچ کے متعلق ماہرفلکیات کی پیشگوئی


پاک بھارت ٹاکرے میں کون سا کھلاڑی سب سے اچھا پرفارم کرے گا۔ ماہر فلکیات نے ستاروں کی چال دیکھ کر پیش گوئی کر دی۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کھیلنے والوں کے حوصلے بلند ہیں تو شائقین  نے بھی امیدیں لگا لی ہیں۔ ستاروں کا حال بتانے والے ماہر فلکیات نے بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کاسب سےبڑامقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا آج

ستاروں کا حال بتانے والوں کے مطابق بابراعظم، فخرزمان اور شاہین آفریدی میچ ونر کھلاڑی  ہو سکتے ہیں۔ کوہلی، بمراہ اور دیگر گرین شرٹس کیلئے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

اے ایس چوہدری کی نظر میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی بہترین پرفارم کریں گے۔

ماہر فلکیات نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاچا کرکٹ کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹ نہ مل سکی

ستاروں کا حال بتانے والوں نے بھارت کا پلڑا بھاری ہونے کی پیشگوئی کی ہے تاہم کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے جیت اسی کی ہوگی جو اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلے گا۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دنیائے کر کٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں