ڈیوڈ بیکھم کا قطر سے 36 ارب کا معاہدہ


سابق انگلش اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کا 2022 ورلڈ کپ کے لیے قطر سے معاہدہ طہہ پا گیا۔ جس میں 10 سالوں تک ڈیوڈ بیکھم ملک میں سیاحت اور ثقافت کو فروغ دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سابق فٹ بالر اگلے ماہ قطر کے ساتھ 150 ملین پاونڈ کے معاہدے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔ ڈیل کے تحت وہ ورلڈ کپ تک ملک کی تعمیراتی پروگرام کے لیے ایک اہم شخصیت کا کردار ادا کریں گے۔ جس میں ملک کی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینا شامل ہو گا۔

انگلینڈ کے لیجنڈ کھلاڑی کو اس مہینے کے شروع میں قطر میں دیکھا گیا تھا ، جہاں انہوں نے کئی فٹ بال اسٹیڈیمز کا دورہ بھی کیا تھا۔

بیکھم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹار کھلاڑی ہمیشہ سے فٹ بال کو ایک طاقت ور کھیل کی طرح دیکھتے ہیں جس سے ممالک کے دیگر امور کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ بیکھم کی الیکٹرک کاروں میں سرمایہ کاری

عالمی میڈیا کا کہنا تھا کہ سفارتی معاہدہ بیکہم کی پی ایس جی کے قطری صدر ناصر الخیلفی کے ساتھ قریبی دوستی کے نتیجے میں ہوا ، جس کلب کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نے 2013 میں کھیلا تھا۔

2019 میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیکہم نے بطور کھلاڑی وہاں ہونے کا موقع نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی قطر کے اسٹیڈیمز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں