حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف مقدمات واپس لینے کا اعلان



وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ حکومت نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کیخلاف تمام مقدمات منگل یا بدھ تک واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے کالعدم تنظیم سے8 گھنٹے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں۔ مذاکرات میں وفاقی و صوبائی وزرا انتظامیہ شریک ہوئے۔ ہماری خواہش ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ فرانس کے سفیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا شیڈول فور کو بھی دیکھیں گے اور سعد رضوی سے بھی  تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم ایٹمی ملک ہے جس پر عالمی دباؤ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ ختم نبوت کا سپاہی ہے۔ احتجاج ان کا حق ہے، لیکن ان کے ساتھ ٹکراو نہیں ہونا چاہیے۔حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے۔ ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے، ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں بلکہ بات چیت کرنا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کو بہتری کی جانب لےجائیں۔ کالعدم ٹی ایل پی والے اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن لڑ سکتے ہیں اور لڑ رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں