شاہد آفریدی کی پسلی کس نے توڑی؟

امپائر کھلاڑی کی کیپ کیوں نہیں پکڑسکتے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ کی تیاریاں جہاں عروج پر ہیں وہیں پرانے قصے بھی شائقین کی دلچسپی کا سبب بن رہے ہیں۔

بھارتی ٹی وی پر  ‘پاک بھارت ٹاکرا’ میں گفتگو کے دوران شعیب اختر نے ایک پرانا قصہ یاد کیا، جس میں انہوں نے غلطی سے شاہد آفریدی کی پسلیاں توڑ ڈالی تھیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ بہت زور سے ‘ جھپی ‘ ڈالتے ہیں جس سے سامنے والے کو نقصان ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک میچ کے دوران شاہد آفریدی نے وکٹ لی جس پر انہوں نے جا کر انہیں گلے لگا لیا ، اور اسی میں ان کی پسلی فریکچر ہو گئی، جس سے آفریدی کو بال کرانا ہی مشکل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا بابر اعظم کو مشورہ

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ انہیں نے لالے سے ریکوسٹ کی کہ وہ شکایت نہ لگائیں کیونکہ انضمام جو اس وقت ٹیم کے کپتان تھے انہیں باہرنہ کر دیں گے۔


لیکن شاہد آفریدی کو گیند کرانے میں اتنی مشکل ہوئی کہ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے سب کپتان کو بتا دیاجس کے بعد شعیب اختر کی پیشی ہو گئی۔

اس ٹاک شو میں شعیب اختر کے ساتھ بھارتی بالر ہربجھن بھی موجود تھے۔

سابق فاسٹ بولر نے آج کے میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں بھارت کو فائدہ ہوگا کیوں بھارتی کھلاڑی نے حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیلی ہے۔


متعلقہ خبریں