کہیں بارش، کہیں برفباری ، موسم ٹھنڈاٹھار ہوگیا

snowfall

پاکستان  کے بالائی علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھنڈی ہواوں نے موسم کا رخ بدل دیا۔

راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سےموسم سرد  ہو گیا۔

خیبر پختونخوا  کے ضلع خیبر میں صبح سے ہی بارش اور ژالہ باری  کے باعث  موسم سرد ہو گیا ہے ۔ مردان ، لوئر دیر، شانگلہ اور پنڈی گھیب میں بھی بادل برسنےسے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پہاڑوں پر برفباری،سردی نے رنگ جماناشروع کردیا

سوات ، مینگورہ ، مالم جبہ  سمیت مختلف بالائی علاقوں میں  وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے۔  بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہونے لگا۔ کالام ، با بو سر منفی02، اوراستور میں 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہے گا۔

تا ہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہوا وں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں