کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور: پولیس نے کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی لاری اڈہ پولیس نے کی ہے۔

فیس بک اشتہار دیکھ کر ملازمت کیلئے آئی لڑکی زیادتی کا شکار

ہم نیوز کے مطابق ملزم کو اس کی اہلیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دی جانے والی درخواست میں مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم اپنی 13 سالہ چھوٹی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اس ضمن میں تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

سیشن کورٹ نے گزشتہ دنوں سات سالہ کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر منشاد کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

فرانس: پادریوں نے 3 لاکھ 30 ہزار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا

ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ ملزم منشاد کے خلاف معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے درج مقدمے میں 13 گواہان کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

پراسیکوٹر کے مطابق بچی کے والدین اپنی بیٹی کو گھر چھوڑ کرشادی پر گئے تھے کہ ملزم نے ننھی بچی کو اکیلے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لاہور میں گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد تشدد سے ہلاک

عدالت نے ملزم کو سخت سزا دینے کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو فوری جیل منتقل کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں