سعودی عرب: غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری

سعودی عرب: غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری

ریاض: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کردی ہے۔ توسیع خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا پھر بڑھنے لگا

خلیجی ویب سائٹ نے عاجل ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ان ممالک کے شہریوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کی ہے جہاں کی پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

وزارت خارجہ نے شہریون کے وزٹ ویزوں میں توسیع مفت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق مذکورہ ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزے میں خود کار طریقے کے مطابق 3 نومبر2021 تک توسیع کی گئی ہے۔

سعودی عرب کا پاکستانی طلبا کیلئے بڑا اعلان

ویب سائٹ کے مطابق وزٹ ویزہ ہولڈر جنہوں نے اپنے ای میل کا اندراج کر رکھا ہے انہیں توسیع کے متعلق مطلع کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے بعد پیدا ہونے والے اثرات کم کرنے کے لیے ہے۔

سعودی عرب ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے وہ افراد مستفید ہوں گے جنہیں پہلے سے وزٹ ویزے جاری کیے گئے لیکنپروازوں کی معطلی کے باعث وہ سعودی عرب نہیں آسکے تھے۔


متعلقہ خبریں