ممتاز سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر اے این ایف کا چھاپہ

ممتاز سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر اے این ایف کا چھاپہ

کراچی: ممتاز سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے چھاپہ مارا ہے۔

اے این ایف کی کامیاب کارروائی، اربوں روپے کی منشیات برآمد

ہم نیوز کے مطابق این این ایف کے اہلکاروں نے معروف سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ واقع نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں چھاپہ مارا، گھر کی تلاشی لی اور کچھ برآمد نہ ہونے پہ روانہ ہو گئے۔

معروف سماجی رہنما صارم برنی نے اس حوالے سے ہم نیوز کو بتایا کہ افسوسناک امر ہے کہ اے این ایف کے اہلکاروں نے میری اس رہائش گاہ پہ چھاپہ مارا ہے جہاں میں اپنے والدین کے ہمراہ گزشتہ 50 سال سے رہتا آیا ہوں۔

بلوچستان میں اسمگلروں کا حملہ، اے این ایف کے 2 جوان شہید، 6 زخمی

انہوں نے استفسار کیا کہ بیشک اے این ایف کی ٹیم ناکام واپس چلی گئی لیکن ان کے کچھ دیر قیام سے جو عزت پہ حرف آیا ہے، داغ و دھبہ لگا ہے وہ کیسے دھلے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ایسا لگا کہ جیسے گھر میں کوئی منشیات کا بڑا ڈیلر رہتا ہے۔

صارم برنی نے کہا کہ پرانی سبزی منڈی پہ میرا دفتر ہے جہاں آزادانہ طور پر منشیات کا کاروبار ہوتا ہے اور پورے شہر کو معلوم بھی ہے لیکن وہاں آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے حالانکہ متعدد مرتبہ اس کی شکایت بھی کی ہے۔

اے این ایف : خاتون سمیت 23 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی مشیات برآمد

ہم نیوز کے استفسار پر ممتاز سماجی رہنما صارم برنی نے کہا کہ یہ اے این ایف کے سربراہ کا کام ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کرائیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پیر کو میں اس چھاپے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کروں گا۔


متعلقہ خبریں