وزیراعظم عمران خان جدہ سے ریاض پہنچ گئے


ریاض: وزیراعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے ہیں۔ وہ جدہ سے سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچے ہیں۔

وزیراعظم کابینہ اراکین کو بلوچستان میں مداخلت سے روکیں: جام کمال کا مطالبہ

خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ایئرپورٹ پر دارالحکومت کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے خیرمقدم کیا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیر سے شروع ہونے والی مشرق وسطی گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے بعد جب شام کو وزیراعظم جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ سے ریاض کے لیے روانہ ہوئے تو مکہ کے قائم مقام گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، جدہ کے میئر صالح الترکی اور مکہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر صالح الجابری نے انہیں الوداع کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بیگم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران اہلیہ اور وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر ہفتے کے دن مدینہ پہنچے تھے۔ وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پاؤں تھے۔ انہوں نے مدینہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیے۔

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔

انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے دورے کے دوران ریاض میں ہونے والی مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں