وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا

الیکشن

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔

چند روز قبل بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، 65 رکنی ایوان میں سے 33 نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہونا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کے نمبرز پورے

کوئٹہ میں موجود چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر پرویز خٹک نے اس سلسلے میں اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں  نے ناراض اراکین اور وزیر اعلیٰ جام کمال سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔


متعلقہ خبریں