یہ عالم شوق کا: موبائل فون خریدنے کے لیے بیوی فروخت کردی


نئی دہلی: یہ عالم شوق کا، کے مصداق موبائل فون خریدنے کے شوق میں مبتلا خاوند نے اپنی اہلیہ ہی فروخت کردی۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعہ نے سب کو ششدر کردیا ہے۔

شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر کیوں ڈالیں؟ بیوی کو 93 ہزار جرمانہ

ہندوستان ٹائمز کے مطابق افسوسناک اور شرمناک واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا ہے جہاں 17 سالہ خاوند نے اسمارٹ موبائل فون خریدنے کے لیے اپنی ایک ماہ کی دلہن 55 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولسی نے راجستھان کے ضلع باران میں چھاپہ مار کر ایک 26 سالہ خاتون کو بازیاب کرایا ہے جسے اس کے خاوند نے ایک ماہ قبل ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کیا تھا۔

بیوی کے جھگڑے سے بچنے کیلئے تھانے کو آگ لگا دی

رپورٹ کے مطابق اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والا جوڑا اگست میں راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ خاوند نے اپنی ایک ماہ کی دلہن کو 55 سالہ شخص کے ہاتھوں ایک لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا کیونکہ وہ اسمارٹ موبائل فون خریدنے کا متمنی تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بیوی کو فروخت کرنے کے بعد خاوند نے ملنے والی رقم سے اچھا کھانا کھایا اور اسمارٹ موبائل فون بھی خریدا جب کہ گھر والوں سے کہا کہ اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے لیکن لڑکی کے گھروالوں نے داماد کی بات کا اعتبار نہیں کیا اور پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس نے اس حوالے سے جب تحقیقات کیں تو اسے ابتدا ہی میں معلوم ہو گیا کہ 17 سالہ خاوند غلط بیانی کررہا ہے جس کے بعد اس نے تفتیش شروع کی اور فروخت کی جانے والی دلہن بازیاب کرالی۔

 محبت کی نشانی، شوہرنے بیوی کے لیے انوکھا گھر بنا لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو بازیاب کرانے کے لیے خاصی محنت اورجدوجہد کرنا پڑی ہے کیوں کہ مقامی افراد اس بات پر بضد تھے کہ چونکہ انہوں نے قیمت ادا کی ہے اس لیے وہ اسے گاؤں سے لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں