پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارک باد


جدہ: وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔ انہوں ںے ٹیم کی قیادت کرنے پر بابر اعظم کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ اپنے کھلاڑیوں کے ہمراہ دیکھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹی وی پر پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔


متعلقہ خبریں