افغان فوج کا سابق سربراہ امریکی فٹ پاتھ پر

افغان فوج کا سابق سربراہ امریکی فٹ پاتھ پر

ورجینیا: افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور حکومت میں افغان آرمی کے سربراہ رہنے والے سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی امریکی ریاست ورجینیا کے پناہ گزیں کیمپ کے باہر ایک فٹ پاتھ پر بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں۔

قوم کا مقروض ہوں، مفرور اشرف غنی نے معافی مانگ لی

سابق جنرل ہبت اللہ علی زئی کو مفرور صدر اشرف غنی کابل چھوڑنے سے صرف ایک ہفتے قبل ہی افغان آرمی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

افغان آرمی کے سابق سربراہ کی انتہائی بے بسی کی حالت میں بنی ہوئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر وائرل ہوئی ہے تو اس سے کئی افغان شہری مشتعل بھی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں بیروزگاری و بھوک: طالبان کی کام کے بدلے گندم کی پیشکش


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق اعلیٰ فوجی کمانڈر کو امریکی ریاست ورجینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ کے باہر فٹ پاتھ پہ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

افغانستان اسمگلنگ کے باعث ڈالر کی قیمت بڑھی، فواد چودھری

جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو جب مفرور صدر اشرف غنی نے افغان آرمی کا کمانڈر مقرر کیا تھا تو انہوں ںے طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن جیسے ہی خطرہ سر پہ پہنچا تو وہ ملک سے فرار ہو گئے اور اب پناہ گزینوں کے کیمپ کے باہر حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں