اب ورلڈ کپ جیتنا ہے، مہوش حیات

مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ  مہوش حیات بھی پاکستان کی جیت کا جشن منا رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مہوش نے  لکھا کہ آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں آپ کی شاندار اور ناقابلِ تعریف پرفارمنس دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا۔ جو آج دیکھا وہ واقعی عالمی معیار کا تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ کا زبردست آغاز کیا ہے اور اب آپ کو ٹرافی بھی گھر لیکر آنی ہے۔

مہوش حیات نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے خوشگوار لمحوں کی تصاویر بھی شئیر کیں۔


متعلقہ خبریں