بابر اعظم نے اگلے نشانے پر نظریں جما لیں

ٹی 20: کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے ورلڈ کپ ٹی 20 کا آغاز بھارت کو شکست دے کر کیا، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کا جشن جاری ہے لیکن پاکستان کپتان نے اپنے اگلے شکار کی تیاری شروع کر لی۔

بابر اعظم نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اس فتح کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستان یہ آپ کے لیے ہے’ تاریخ بن چکی ہے اب ساری توجہ اور نظریں اگلی گیم پر ہیں۔

بابر اعظم نے انشاللہ لکھ کر پورے جزبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی طرف اشارہ دیا۔


پاکستانی کپتان نے بھارت سے جیت کے بعد خوشگوار لمحوں کی تصاویر بھی شئیر کیں اور پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں