بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی پاکستان کی فتح کا جشن


پاکستان کی روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی فتح کا جشن ہمسائیہ ممالک میں بھی منایا گیا اور آتش بازی کی گئی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت کا جشن بھارت کے کچھ حصوں میں بھی منایا گیا اور پٹاخے پھوڑے گئے ہیں۔

سہواگ نے ٹویٹ کیا کہ دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی ہے لیکن کل بھارت کے کچھ حصوں میں پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے لیے پٹاخے چلائے گئے تھے۔ اچھا وہ کرکٹ کی فتح کا جشن مناتے رہے ہوں گے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر ایسی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جن میں لوگوں کو ٹی وی توڑتے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کوہلی کی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارت کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آتشبازی اور ہوئی فائرنگ کی گئی۔

بنگلہ دیش میں بھی بڑی اسکرینوں پر میچ دیکھا گیا اور بھارت کی شکست کا جشن منایا گیا۔ ڈھاکہ میں بھی شائقین کرکٹ نے خوب جشن منایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا گیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں