بھارت سے میچ جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی موج مستی


قومی کرکٹ  ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے جیت کی خوشی میں خوب موج مستی کی اورفیلڈ نگ کوچ کی سالگرہ بھی منائی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دینے کے بعد جیت کا خوب جشن منایا۔ قومی ٹیم میدان سے ہوٹل پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قومی ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر وہاں موجود شائقین اور فیملی ممبرز نے تالیاں بجا کر ٹیم کا استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ کھلاڑیوں نے بس سے اتر کر شائقین کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہینوں کے شاندار استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل پہنچ کر بھارت سے جیت کی خوشی میں خوب موج مستی کی اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کی سالگرہ بھی منائی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کھلاڑیوں نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کا منہ بھی میٹھا کروایا۔ یاد گار لمحات میں کھلاڑیوں کی فیملیز اور بچے بھی شامل ہوئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی۔

پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز کا ہدف اننگز کے 17.5 اوور میں حاصل کر لیا۔

 


متعلقہ خبریں