ماہرہ خان کا دل آوٹ آف کنٹرول


پاکستان کی ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست، پاکستانی ستارے بھی جشن منانے سے کسی سے پیچھے نہیں، پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے پہلی ٹوئٹ کی ان کا دل فخر سے بہت تیز دھڑک رہا ہے، انہوں نے ساتھ پاکستانی جھنڈے بھی اسٹیٹس پر لگائے۔


ماہرہ نے دوسری ٹوئٹ میں جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑی کی سیلفی شئیر کی اور پرفیکٹ کا کیپشن دیا۔


پاکستانی اداکارہ نے بابر اعظم کے والد کی  خوشی سے آبدیدہ ہوتے کی ویڈیو بھی ری شئیر کیا اور ساتھ دل بنائے، جبکہ بابر اعظم کی ٹوئٹ بھی ری شئیر کی۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر تمام کھلاڑی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں