بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ریاض میں وزیراعظم عمران خان نےسمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایہ ممالک کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن ممکن ہو سکتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں۔ سعودی قیادت نے سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں۔ پاکستان میں سعودی عرب سمیت دیگرممالک کےلیے سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔

 


متعلقہ خبریں