اسد عمرکا بھارتی کر کٹ ٹیم کو ” فنٹاسٹک ٹی” پلانے کا مشورہ


 وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم  کو بھارتی ٹیم کو فنٹاسٹک ٹی پلانے کا مشورہ دے دیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف جیت پر سب ہی  اپنی خوشی کا اظہار اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں ۔ ایسے میں  وفاقی وزیر اسد عمر نے پاک فضائیہ کی  جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو مار گرانےکے واقعے کی یاد تازہ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وہی نام، وہی نمبر اوروہی انداز

اسد عمر  نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے بھارتی ٹیم کو فنٹاسٹک ٹی ضرور پلائیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بابراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ان کو چائے پلانا نہ بھولنا۔ پہلے ہم ان کو پھینٹی لگاتے ہیں ۔ پھر جب یہ آسمان سے زمین پر آجاتے ہیں تو انہیں  چائے پلا کر گھر بھیجتے ہیں”

اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں اس واقعے کی یاد تازہ کی جب پاک فضائیہ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو مار گرایا  اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا جس کے بعد ابھی نندن کی پاکستانی فوج کی حراست میں چائے بھی پلائی گئی ۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے چائے کو فنٹاسٹک ٹی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سے میچ جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی موج مستی

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی ہے۔پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز کا ہدف اننگز کے 17.5 اوور میں حاصل کیا۔

 


متعلقہ خبریں