لاہور مناواں میں سرچ آپریشن، ایک درجن مشکوک افراد زیر حراست


لاہور: پولیس نے مناواں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاہور کے علاقے مناواں کے متعلق اطلاع ملی تھی کہ مشکوک افراد قیام پذیر ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے اطلاع ملنے پر رات گئے سرچ آپریشن شروع کیا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کو حساس اداروں کی بھی مدد حاصل تھی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے مناواں اور اس سے ملحقہ علاقے میں واقع گھروں، ہوٹلوں اور ہوسٹلوں میں مقیم افراد کے شناختی کارڈز اور دیگر کوائف چیک کیے۔ دوران چیکنگ شناختی کارڈوں کی تصدیق نادرا سے آن لائن بھی کرائی گئی۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ناجائزاسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں