مجھے ہر ایک نے دھکا دینے کی کوشش کی، فروغ نسیم

چیئرمین نیب سے متعلق کارروائی کا اختیار صدر کو دینا چاہیے، وزیر قانون

لاہور: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ایک نے مجھے وزارت قانون سے دھکا دینے کی کوشش کی، میں خود بھی جانا چاہتا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے جانے ہی نہیں دیا۔

ہر طاقتور شخص کا احتساب ہونا چاہیے، فروغ نسیم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق کسی اور جماعت سے ہے لیکن عمران خان نے کہا کہ وزیر قانون کے لیے آپ کپتان کی چوائس ہو۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے دعویٰ کیا کہ وزارت قانون میں میرٹ کی بالادستی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑے زبردست سول ریفارمز کیے ہیں، نئے قوانین بنائے ہیں۔

اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذ کیلیے سب کی مدد درکا ہے، فروغ نسیم

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ قوانین کی عمل داری ججز اور وکلا کرتے ہیں، میں نے سسٹم بنا دیا ہے، اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ 2018 میں جب آیا تو میں نے انصاف لائرز فورم سے متعلق نہیں سنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کے نام نہیں بتاؤں گا، سب کے کرتوت سب کو پتہ ہیں۔

زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ:500 ڈالرز سے زائد کی خریداری ناممکن

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خواب نیا پاکستان کی تعبیر ہے، ہماری لڑائی جھوٹ اور بدنیتی سے ہے۔


متعلقہ خبریں