ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، میچ کے دوران لڑنے پر 2 کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، میچ کے دوران لڑنے پر 2 کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے دوران سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو لڑنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لہیرو کمارا اور بنگلہ دیش کے بلے باز لٹن داس کو میچ کے دوران لڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

دونوں کھلاڑی شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 میچ میں بنگلہ دیش کی اننگز کے پانچویں اوور کے دوران لڑ پڑے تھے۔ سری لنکن فاسٹ باؤلر لٹن داس کو آؤٹ کرنے کے بعد اس کی طرف بڑھے تھے جس نے بلے باز کو جارحانہ رد عمل پر ‏بھڑکایا۔

سری لنکن فاسٹ باؤلر لہیرو کمارا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب بیٹا پوری قوم کا فخر بن جائے

آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے مجوزہ پابندیوں کو قبول کر لیا جس کے بعد اب ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں ‏کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا تھا۔


متعلقہ خبریں