افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یہ بات آج کینیڈین ہائی کمشنرسے ملاقات کے دوران کہی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان افغان امن عمل کا سہولت کار ہے ضمانتی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ مختلف شعبوں میں دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں