پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایوب کھوسو کا احتجاج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایوب کھوسو کا احتجاج

کراچی: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ معروف شوبز شخصیت نے بھی احتجاج کیا ہے۔

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق ممتاز اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہر قائد میں سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسو کا کہنا ہے کہ اس وقت معاشی بدحالی، ہوشربا گرانی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عام افراد کا جینا اجیرن ہو گیا ہے۔

اسدعمر نے مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کے احتجاج کو پیالی میں طوفان قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور دیہاڑی دار یومیہ اجرت کے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں۔

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج، یوٹیلٹی بلز جلا دیئے

یاد رہے کہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔


متعلقہ خبریں