خیبر پختونخوا: بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

پوسٹل بیلٹ پیپرز

پشاور: الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواران 4 سے 8 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواران کی لسٹ 9 نومبر کو آویزاں کی جائے گی جب کہ 10 سے 12 نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کا پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کو 23 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن منعقد ہو گا۔

بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو کورا جواب

الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو صوبہ خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں