بھارت کی پٹائی، کیوی کپتان کو بھی شرمندگی یاد آئی

kane williamson

پاکستان کے ہاتھوں شکست کیوی کپتان بھی بول پڑے


نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ بہت دکھ اور شرم کی بات ہے کہ دورہ پاکستان بیچ میں ختم ہو گیا، ایسا ہونا کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں، ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ میچز کو بہت انجوئے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے، محمد رضوان اور بابر اعظم بہترین کھیل رہے ہیں جب کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی ٹیم میں موجود ہیں۔

کین ولیمسن اور اکیلا دانن جایا کے باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ  ماضی کے برعکس پاکستان کی اب بیٹنگ زیادہ مضبوط ہے، کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلیں، ہر ٹیم اپنی تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔


متعلقہ خبریں