چین میں کورونا کی نئی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

چین میں کورونا کی نئی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

فوٹو: فائل


بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے جبکہ چین میں 75 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے تاہم اس کے باوجود اب کورونا کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

چین کے محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا اور چین کے 11 صوبوں سے 100 کیسز سامنے آنے کے احتیاطی تدابیر اور سفری قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ کورونا کی تازہ لہر کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ موسمی عوامل کے باعث وبا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ کورونا کے نئے کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے دارالحکومت میں بیجنگ سرمائی اولمپکس فروری میں ہو رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے بیجنگ کے شہریوں کو دارالحکومت سے باہر سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں