اسلام آباد: ڈینگی کیسز میں اضافہ، پمز اسپتال میں الرٹ

MRI MACHINE

اسلام آباد: ڈینگی کیسز میں اضافے کے بعد پمز اسپتال کا عملہ الرٹ ہے اور اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا علیحدہ کاؤنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔

ڈینگی: لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں90 فیصد بیڈز بھر گئے

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے اسپال پمز کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتائی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسپتال انتطامیہ کی جانب سے دی جانے والی واضح ہدایات کے بعد تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

خیبر پختونخو امیں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب

ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا ہے کہ صرف پمز اسپتال میں روزآنہ 500 مشتبہ کیسز آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر 10 سے 12 مریضوں کو داخل بھی کیا جاتا ہے جب کہ باقی مریضوں کو درکار ادویات اور ہدایات دینے کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

ملک بھر میں ڈینگی کے وار تیز، 7 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتایا ہے کہ اس وقت پمز اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 45 مریض زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں