پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

حکومتی شکست اچھا اشارہ، آئندہ بھی شکست دیں گے: بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایوب کھوسو کا احتجاج

ہم نیوز کے مطابق پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے، ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار کے لیے سیاست نہیں کرتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رپورٹ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹونے قائدعوام روڈ پر واقع آصف سومرو کی رہائش گاہ بھی گئے جہاں انہوں نے ان کی والدہ اور عبدالرزاق سومرو سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔


متعلقہ خبریں