فیض آباد میں پھر دھرنے کا اعلان


راولپنڈی: آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رپورٹ

اجمل بلوچ نے کہا کہ ہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔


متعلقہ خبریں