ایبٹ آباد: بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے


خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے۔

ایوب ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سات میں سے چھ بچے فوت جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کا موجودہ وزن 1 کلو ہے، ایوب ٹیچنگ اسپتال میں بچے کو تمام تر ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں۔

خاتون کے ہاں7 بچوں کی پیدائش

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایبٹ آباد میں ایک خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بچوں میں 4 لڑکے،3 لڑکیاں ہیں۔ ماں اور بچے صحت مند ہیں۔ بٹگرام کی رہائشی خاتوں نجی اسپتال میں داخل تھی۔


متعلقہ خبریں