بلوچستان اسمبلی: نئے قائد ایوان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

جو رہی سو بے خبری رہی: بارش متاثرین کو کھانا نہیں ملتا، وزیراعلیٰ بلوچستان بے خبر نکلے

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم رہنماؤں نے منعقدہ اجلاس میں نئے قائد ایوان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو مستعفی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ منعقدہ اجلاس میں میرعبدالقدوس بزنجو، ظہور بلیدی، میرجان محمد جمالی اورسردار صالح بھوتانی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں اتحادیوں کے تعاون سے بننے والی نئی حکومت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور طویل مشاورت کے بعد پارٹی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق ہوا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لیے میر جان محمد جمالی کو پارٹی اور اتحادیوں کا مشترکہ امیدوار بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخاب کے بعد کابینہ اراکین کے ناموں کا حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کے استعفیٰ کے بعد صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی جانب سے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے نئے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے اور اب وہ صوبے میں حکمراں جماعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

وزیراعظم کابینہ اراکین کو بلوچستان میں مداخلت سے روکیں: جام کمال کا مطالبہ

جام کمال کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس پر پیر کو رائے شماری ہونا تھی لیکن جام کمال کی جانب سے استعفی جمع کروائے جانے کے بعد بلوچستان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی کارروائی نمٹا دی تھی۔


متعلقہ خبریں