بلوچستان: پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کے لیے یار محمد رند کو نامزد کردیا

بلوچستان: پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کے لیے یار محمد رند کو نامزد کردیا

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے سردار یار محمد رند اور اسپیکر کے لیے بابر موسیٰ کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی: نئے قائد ایوان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری، ایم پی اے میر نعمت زہری، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، ایم پی اے میر عمر خان جمالی، ایم پی اے، فریدہ رند اور مبین خلجی نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا

اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی میں ایم پی اے میر نعمت زہری اور ایم پی اے میر عمر جمالی شامل ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ سردار یار محمد رند وزیر اعلی اور سردار بابر موسیٰ خیل اسپیکر کے منصب کے لیے امیدوار ہوں گے۔

وزیراعظم کابینہ اراکین کو بلوچستان میں مداخلت سے روکیں: جام کمال کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی جماعت نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سردار بابر موسیٰ خیل کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں