اسکاٹ لینڈ کیخلاف جیت: وزیراعظم عمران خان کی افغان ٹیم کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم اور شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر افغانستان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ افغانستان آزمائشوں اور مصیبتوں سے گزر رہا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار جیت پر افغان ٹیم کو مبارک باد۔

انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم نے جیتنے کے لیے زبردست کھیل اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

کبھی ایسا نہیں کہا کہ افغانستان ورلڈ کپ جیتے گا تب شادی کروں گا، راشد خان

خیال رہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی اسپن جوڑی مجیب الرحمان اور راشد خان نے تباہ کن بولنگ کی، مجیب نے پانچ جب کہ راشد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ کے 6 کھلاڑی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر مونسے نے 25 اور گریوز نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔ اوپننگ بیٹر حضرت اللہ زازئی 44، رحمان اللہ 46 اور نجیب اللہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے دو جب کہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں