یقین کریں: پاکستانی ڈرائیور لاٹری جیت کر ارب پتی بن گیا

یقین کریں: پاکستانی ڈرائیور لاٹری جیت کر ارب پتی بن گیا

دبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور پر قسمت مہربان ہوئی تو انہوں نے متحدہ عرب امارات میں 50 ملین درہم (مساوی تقریباً ڈھائی ارب پاکستانی روپے) کی محفوظ لاٹری جیت لی۔

برطانوی شہری دبئی میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

خلیجی اخبار کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ڈرائیور جنید رانا نے آج 50 ملین درہم ( مساوی تقریباً ڈھائی ارب روپے پاکستانی) کا چیک وصول کیا۔

جنید رانا دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرتے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آج میری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اس جیت کے متعلق انہوں نے اپنے گھر والوں کو پاکستان میں بتایا تو وہ بھی خوشی سے پھولے نہ سمائے اور اپنی مسرت کا اظہار کرنے سے بھی قاصر رہے کیونکہ سب کچھ اچانک اور انتہائی غیر متوقع ہے۔

لاٹری نےعام شہری کو ایماواٹسن سے بھی زیادہ امیر بنا دیا

جنید رانا کے مطابق ان کا خواب قطعی طور پر اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن اور خوش ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنید رانا کے مطابق ابھی تک انہوں ںے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ ان پیسوں سے کیا کریں گے؟ آیا وہ واپس اپنے گھر چلے جائیں گے اور یا پھر یہیں رہ کر کام کریں گے۔

دبئی:ملازمت سے نکالا جانیوالا پاکستانی کروڑ پتی بن گیا

خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق روزگار کے لیے دبئی میں مقیم جنید رانا کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے دیگر کل 30 افراد پاکستان میں ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔


متعلقہ خبریں