این اے 133 کا ضمنی انتخاب ای وی ایم سے کرایا جائے، شبلی فراز

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پروٹوٹائپ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 133 کا  ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ این اے 133 کا ضمنی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا بہترین موقع ہے ،ضمنی الیکشن میں ای وی ایم کو استعمال کیاجائے تو مثبت اقدام ہوگا۔

وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کامقصد یہی ہے کہ جومشکلات آئیں وہ حل کروائی جائیں، یہ ایک اچھا تجربہ ثابت ہوسکتاہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن  قومی اسمبلی پرویز  ملک کے انتقال کے باعث حلقہ  این  اے 133 کی نشست پر5 دسمبر کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں