پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت پارلیمنٹ میں کریں گے، شہباز شریف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کریں گے۔

شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے معاشی و آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔

میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو قومی معاشی خود کشی سے روکنا ہوگا وگرنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

ڈمی لے کر آئیں تو حالات ایسے ہی ہوتے ہیں، مریم نواز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا کہ منی بجٹ لا کر حکومت نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس کوئی قابل عمل معاشی پلان نہیں ہے۔

حکومت کے جانے کا وقت آ گیا، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس کا تعلق عوام کی قوت خرید اور قومی ترقی کی شرح سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنا صرف ظلم ہے۔


متعلقہ خبریں