افریقن نیشنل کانگریس نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل کردی


کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت افریقن نیشل کانگرس(اے این سی) نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔ حکمران جماعت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور بہیمانہ قتل و غارت گری پر بطور احتجاج صیہونی ریاست سے اپنا سفیربھی واپس بلا لیا ہے۔ اس حکومتی فیصلے کے خلاف جنوبی افریقہ میں مقیم یہودی احتجاج کررہے ہیں۔

ترکی نے بھی اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے اپنے سفرا واپس بلالیے ہیں۔

تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف فلسطینیوں نے غزہ میں احتجاج شروع کیا تو اسرائیلی افواج اور پولیس نے ان پر اندھادھند فائرنگ اور شیلنگ کرکے اب تک 60 سے زائد کو شہید اور دو ہزار سات سو کے قریب افراد کوزخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی افواج کی فائرنگ اور شیلنگ سے زخمی ہونے والوں میں 12 صحافی اور 17 امدادی ٹیموں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت افریقن نیشنل کانگریس کا کہنا ہے کہ دکھ، غم  اور غصے سے ہونے والے قتل عام کو دیکھ رہے ہیں۔ اے این سی نے اسرائیلی طرز عمل کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اسرائیل کا پراپگنڈہ ڈھائے جانے والے مظالم کو ڈھانپ نہیں سکتا ہے۔

2017 میں بھی افریقن نیشنل کانگریس نے فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئےاس کےبائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں