بابر اعظم اور محمد رضوان کے بطور جوڑی 1000 رنز مکمل، منفرد ریکارڈ قائم

بابر اعظم اور محمد رضوان کے بطور جوڑی 1000 رنز مکمل، منفرد ریکارڈ قائم

دبئی: ٹی20 کرکٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بطور جوڑی 1000 رنز مکمل ہو گئے ہیں۔ جوڑی نے 1000 رنز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے مکمل کیے ہیں۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

ہم نیوز کے مطابق ٹی20 کرکٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے 1000 رنز 17 میچوں میں بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان نے اس طرح منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے کیونکہ ان سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے بازوں کی جوڑی پارٹنر شپ میں 1000 رنز نہیں بنا سکی ہے۔

ہمیں ورلڈکپ جیتنا ہے، بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو مشورہ

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان چار سنچری پارٹنرشپس مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے زیادہ سنچری شراکت بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے بھارت کے خلاف بھی 100 رنز بنا ئے تھے۔

بڑا کپ، بڑا میچ، یک طرفہ مقابلہ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

اس سے قبل پاکستان کی انڈیا کے خلاف بہترین شراکت کا ریکارڈ 106 رنز تھا۔ 2012 میں محمد حفیظ اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ پر 106 رنز بنائے تھے۔


متعلقہ خبریں