نائجیریا میں دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، 18 نمازی شہید

نائجیریا میں دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، 18 نمازی شہید

ابوجا: نائجیریا کی ایک مسجد می فائرنگ سے 18 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کے صوبے بائجر کے علاقے مازاکوکا کی ایک مسجد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کی۔ حملہ فجر کی نماز کے دوران کیا گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے 7 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ قریبی مقامات کو بھی نقصان پہنچایا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملزمان پر جوابی حملہ بھی کیا گیا تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اور ایران ایک پیج پر ہیں، وزیر خارجہ

نائجیریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی کارروائیاں بڑھنے کے باعث موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

افریقی ملک نائجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے مسلح افراد کے دہشت گردانہ حملے جاری ہیں، جس میں سیکڑوں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز