پاکستان کلیدی کردار کا حامل ملک ہے، شہزادہ چارلس کی وزیراعظم سے گفتگو

پاکستان کلیدی کردار کا حامل ملک ہے، شہزادہ چارلس کی وزیراعظم سے گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

برطانیہ بینک فراڈ کی دنیا کا دارالحکومت بن گیا

ہم نیوز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پایا۔

برطانوی سفارتخانے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دولت مشترکہ کے مملک کے درمیان قریبی تعلقات کی تصدیق کی۔

برطانیہ اور روس کے بعد افغانستان میں امریکی شکست: تاریخ کا حصہ بن گئی

برطانوی شہزادہ چارلس نے وزیراعطم عمران خان سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان خطے میں کلیدی کردار کا حامل ملک ہے۔

پرنس آف ویلز نے پاکستان کے 10 بلین ٹری منصوبے پر بھی وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کے دوران مبارکباد دی۔

ایرانی کمانڈر کی ہلاکت، برطانیہ کی طرف انگلیاں اٹھنے لگیں

ہم نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


متعلقہ خبریں